آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام اس وقت حرکت میں آئے جب پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو اسمارٹ گھڑی پہنے دیکھا گیا

May 25, 2018 | 07:36

کرکٹ میچ میں اسمارٹ گھڑی کا استعمال پہلی بار ہوا ہے لیکن اس نے شکوک شبہات بڑھا دیئے ہیں،، لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام اس وقت حرکت میں آئے جب پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو اسمارٹ گھڑی پہنے دیکھا گیا،، آئی سی سی حکام نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے جواب طلب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تنبہہ کی کہ وہ میچ کے دوران اسمارٹ گھڑیوں کے استعمال سے گریز کریں،، اسد شفیق اور بابر اعظم یہ گھڑیاں استعمال کررہے تھے،، ان جدید گھڑیوں میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی ہوتی ہے اور اس سے گراؤنڈ سے باہر رابطہ کیاجاسکتا ہے،،
یاد رہے کہ8 سال پہلے لارڈز کے گراؤنڈ میں ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 3 اہم ترین کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے

مزیدخبریں