پاکستانی 10سالہ ظاہر تنویر ارشد کا عظیم کارنامہ،چھوٹی عمر میں عالمی سطح پر منعقدہ HIPPO مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرکےملک کا نام روشن کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی 10سالہ ظاہر تنویر ارشد APS بہاولپور میں پانچویں جماعت کا طالب علم ہے،انہوں نے "HIPPO آرگنائزیشن" کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیا جس کا تھیم "English without Borders" تھا۔اس میں 65 ممالک کے 88 ہزار سے زائد طالب علموں نے حصہ لیا۔ اِس ذہین بچےنےمقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کیلئے اٹلی میں منعقد ہونے والے مقابلے کیلئے کوالیفائی کیا اور پاکستان کی نمائندگی کی،ظاہر تنویر نے نہ صرف اپنے سکول بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کیا۔ایسے ہونہار بچے ہمارے ملک کا مستقبل اور سرمایہ ہیں۔ ظاہر تنویر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا جھنڈا بلند کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
پاکستانی 10سالہ ظاہر تنویر ارشد کا عظیم کارنامہ،چھوٹی عمر میں عالمی سطح پر منعقدہ HIPPO مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرکےملک کا نام روشن کردی
Oct 25, 2024 | 13:57