شیخ رشیداورخواجہ سعد رفیق کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری

Aug 26, 2018 | 11:29

مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید میں ریلوے کی کارکردگی کو لے کر بیانات کا سلسلہ جاری ہے،ایک جانب شیخ رشیدنے محکمہ کو نیب زدہ قرار دیا تو دوسری جانب لیگی رہنما اور سابق وزیرریلوے سعد رفیق نے شیخ رشید کی ٹرین میں سفر کے دوران بنائی گئی ویڈیو فیس بک پر شیئر کردی اور کہا کہ جس ٹرین میں وہ نہایت فخر سے سفر کررہے ہیں،یہ سارا ریلوے نظام مسلم لیگ ن ہی کے مرہونِ منت ہے، سعد رفیق نے ٹویٹر پیغام میں لکھا 'جناب شیخ رشید احمد! یاد رکھیے گا ہم نے آپ کے حوالے ایک ایسی ریلوے کی ہے جس میں وزیر بنتے ہی آپ نے سفر کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنا کے فخریہ طور پر اَپ لوڈ کی ہے،ہمارا، آپ کا اور پوری قوم کا یہ فخر برقرار رہنا چاہیے،،سعد رفیق نے کہا کہ 'ایک سرکاری ادارے کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ ہماری محنت، دیانت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے،، ساتھ ہی انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کر کے لکھا کہ آپ نے کہا کہ آدھا ریلوے نیب زدہ ہے،مگر ہمارے دور کا ایک بھی ریفرنس نیب میں نہیں،سب پرانے گھپلے اور فراڈ ہیں۔ اس سے قبل شیخ رشید نےمیں بغیر پروٹوکول راولپنڈی سے لاہور تک کا سفر کیا تھا،،اس حوالے سے شیخ رشید کا موقف تھا کہ عام لوگوں کے ساتھ سفر کرکے ہی اُن کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں