اسلام آباد :بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں موجودہ صورتحال سے متعلق وزیراعظم کو مکمل بریفنگ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دراندازی پر وزیراعظم عمران خان نے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت اعلی حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بھارتی دراندازی کی بعد کی صورتحال پر جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پالیسی بیان میں کہا بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی، پاکستان مناسب جواب کا حق محفوظ رکھتاہے، وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول کی حالیہ صورتحال پر اجلاس بلایا ہے۔
بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی، وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا
Feb 26, 2019 | 11:18