یوکرین میں کمسن بیٹی کی باپ سے جدائی: جذباتی لمحات دلوں کو رنجیدہ کر گئے

Feb 26, 2022 | 00:56

کیف: جنگ زدہ علاقوں میں ہمیشہ انسانی المیے جنم لیتے ہیں اور ایسے سچے دلگداز واقعات رونما ہوتے ہیں کہ اصحاب دل تڑپ اٹھتے ہیں اور روحوں پر گہرے زخم لگ جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ جنگ زدہ ملک یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پیش آیا ہے کہ جہاں ایک باپ اپنی کمسن بیٹی کو اہلیہ کے ہمراہ الوداع کہتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رویا ہے۔باپ بیٹی کی جدائی کے جذباتی لمحات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور لوگوں کی آنکھوں سے آنسو  نکل پڑے ہیں۔

مزیدخبریں