باکسرعامرخان کے خاندانی جھگڑے میں نیا موڑآگیا۔

Jan 26, 2017 | 16:08

باکسر عامرخان کے خاندانی جھگڑوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔باکسر عامرخان کے خاندانی جھگڑے میں نیا موڑ آگیا ،عامر خان کی شادی کی تقریب میں عدم شرکت پر بھائی ہارون ناراض ہوگئے اورمیڈیا کے سامنے سے شکوﺅں کا ڈھیر لگا دیا ۔عامر خان کی شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ۔دسمبر دوہزار پندرہ میں اسلام آباد میں عامر خان نے اپنے بھائی ہارون کی شادی میں بھرپور انداز میں شرکت کی،دولہا گھوڑی چڑھا تو گود میں عامرخان کی ننھی پری بھی نظر آئی،بھائیوں نے گھر والوں کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا اور سیلفیز بھی بنوائیں ۔ہارون نے اپنی شادی کا جشن لندن میں منایا،دوستوں عزیزوں کو بلایا لیکن تقریب میں بڑا بھائی اور بھابھی شریک نہ ہوئے۔ہارون نے بڑے بھائی سے تو نہیں لیکن میڈیا سے اس بات کا شکوہ کر ڈالا اوردل کی بات کہہ دی ۔انہوں نے کہا کہ عامر خان کے رویے سے دوست اور گھر والے صدمے میں ہیںہارون نے کہا کہ انہیں اس بات کا بے حد افسوس ہوا کہ بھائی نے مبارک باد کا کوئی پیغام تک بھی نہ بھیجا۔دیور نے اپنی بھابھی فریال پر بھی طنز کے خوب تیر چلائے اورکہا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتی ہیں،انہوں نے خاندان والوں کے خلاف جو کچھ کہا ہے ہم اسے بھلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔یاد رہے کہ عامر خان کی بیوی فریال نے الزام لگایا تھا کہ ہارون انہیں مائیکل جیکسن کہتے ہیں ۔

مزیدخبریں