لاہور میں رم جھم برسات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،،، شہر کو سرمئی بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ابر کرم برسا اور جم کر برسا، موسم نے لی خوشگوار انگڑائی، برکھا رت نے ہر چرند پرند کے چہرے پر رونقیں بکھیر دیں، دھلے ہوئے درخت ماحول کی رنگینیوں میں مزید اضافہ کر رہے ہیں,جہاں دلفریب موسم اور سنسناتی ہوائیں محو رقص ہیں،، وہیں نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں،،، لاہور میں میٹرو ٹرین کے روٹ پر کھدائی کی وجہ سے کیچڑ کی تہہ نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے، سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک بھی سست روی کاشکار ہے،، پھسلن کے باعث حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے، بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی،
لاہور اور گردونواح میں برسات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
Jan 26, 2017 | 18:49