شہرقائد میں گزشتہ دنوں پڑنےوالی شدید گرمی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی تھیں،اوپر سے بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے"مرے پر سو درے" کا کام کیا،آگ برساتے سورج اور شدید گرمی میں پندرہ ہزار سےزائد افراد ہیٹ سٹروک کی نظرہوئے،حکومت نے معاملے کے پیش نظرشہرکےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،،،تاہم آگ برساتے سورج، لُو اور حبس نے چودہ سو زندگیوں کے چراغ گُل کردیئے،رہی سہی کسرکےالیکٹرک کی جانب سے کی جانےوالی لوڈشیڈنگ نے پوری کردی،شدید گرمی کےباعث ہونےوالی اموات سےسرد خانوں میں جگہ کم پڑگئی،جب کہ قبرستان بھی بھرگئے، اس تمام صورت حال میں حکمرانوں کے ہمیشہ کی طرح دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
کراچی:چھے روز میں پندرہ ہزار سے زائد افراد کو مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا ۔ جبکہ اب تک چودہ سو افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔
Jun 26, 2015 | 14:03