کراچی کے جناح ہسپتال میں وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر عبدالقادر بلوچ نے وزیراعظم کی جانب سے گرمی سے ہونیوالی ہلاکتوں اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کمیشن تشکیل دیئے جانے کا اعلان کیا۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں گرمیوں سے اموات کی تحقیقات کے لیے کراچی بھیجا ہے جبکہ وزیراعظم خود بھی کراچی آکر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے، رپورٹ آنے کے بعد ہی کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
وزیراعظم نےکراچی میں گرمی سے ہلاکتوں اور لوڈشیڈنگ پرکمیشن بنادیا
Jun 26, 2015 | 18:16