پنجاب اسمبلی کا اجلاس رانا محمد اقبال کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جغرافیہ کی آٹھویں کی کتاب میں سرائیکستان اور ہزارہ کو صوبے قرار دے کرنقشے چھاپنے پرشدید احتجاج کیا گیا۔ اجلاس میں گوشوارہ ضمنی بجٹ دوہزارچودہ پندرہ کی بھی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی جس میں ایم کیوایم کے بھارت سے رابطوں کی تحقیقات کر کے الطاف حسین اور اس کے ساتھیوں کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسپیکرنے اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔ ممبران اسمبلی کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اپنی صفوں میں موجود ملک دشمنوں کو بے نقاب کیا جائے۔
پنجاب اسمبلی میں متحدہ کیخلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے قرارداد منظور
Jun 26, 2015 | 21:39