اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 91کیس رپورٹ، تعداد 3083 ہوگئی

Oct 26, 2021 | 11:44

وفاقی دارالحکومت میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3000سے تجاوز کرگئی۔ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیا کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے مزید 91کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد کر 3083 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد کے کل کیسز میں سے 1824 کا تعلق دیہی جبکہ 1259 کا شہری علاقوں سے ہے۔رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 757 کیسز ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے، فیڈرل جنرل اسپتال میں335، پمز میں 282،پولی کلینک میں 108، بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں 144،ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں37 مریض لائے گئے، اس کے علاوہ نجی اسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی 1400سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک 11 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں