مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے اخلاقی، سفارتی حدود کو پار اور سیاسی قوانین کو پامال کیا:  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Oct 26, 2021 | 19:45

 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیا ہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے اخلاقی، سفارتی حدود کو پار اور سیاسی قوانین کو پامال کیا۔  بھارتی سرکار گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی۔ کشمیرمیں بھارتی حکومت کی ظلم و تشدد کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھناانسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔عالمی برادری کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیئے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔پاکستانی قوم اور کشمیر ی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور آج کے دن کشمیری عوام کو باورکرانا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں