کویت ائیرویز کا اسرائیلی مسافر کو لے جانے سے انکار جائزہے۔ عدالتی فیصلہ

Sep 26, 2018 | 11:36

خلیجی ریاست کویت کی قومی فضائی کمپنی کویت ائیرویز کا اپنی ایک پرواز پر ایک اسرائیلی شہری کو سفر کی اجازت دینے سے انکار جائز تھا۔ یہ فیصلہ جرمنی کی ایک اپیل کورٹ نے سنایا۔ جرمنی کی ایک عدالت میں یہ مقدمہ اسرائیلی طالب علم نے دائر کیا تھا جسے 2016ء میں فرینکفرٹ سے بنکاک جانے والی ایک پرواز پر سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ اس پرواز کو کچھ دیر کے لیے کویت سٹی میں رکنا تھا۔ عدالت کے مطابق کویت نے سرکاری سطح پر اسرائیل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور کویت کی نیشنل ائیر لائن کا اسرائیلی مسافر کو ساتھ لے جانے سے انکار قابل فہم ہے۔

مزیدخبریں