کم جونگ ان شمالی کوریا کے پہلے رہنما ہیں جو 1953 کی کورین جنگ کے اختتام کے بعد سرحد پار کر کے جنوبی کوریا میں داخل ہوئے،،جنوبی کوریا کے صدر نے اس تاریخی موقع پر شمالی کوریا کے رہنما سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، اپنی آمد پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اس موقع کو امن کے لیے نئے دور کا آغاز قرار دیا،تاریخی موقع پر جنوبی کوریا کی جانب سے والہانہ استقبال نے شمالی کوریائی وفد کا دل جیت لیادونوں ملکوں کی عوام کیلئے یہ تاریخی لمحہ تھا جب شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور کم جونگ اُن اور مون جائی اِن کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، گلدستے پیش کئے گئے اوردونوں ملکوں کے قومی ترانوں سے فضا گونج اٹھی،کم جونگ اُن کا جنوبی کوریا پہنچنے پر پرتپاک استقبال ہوا،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،دونوں سربراہان میں ون آن ون ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، کم جونگ ان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے،دونوں ملکوں کے درمیان نئی تاریخ شروع ہورہی ہے
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائی کے درمیان تاریخی ملاقات
Apr 27, 2018 | 06:51