ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ناممکن ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ پوری طرح سے متوازن ہے اور اس میں تمام فریقوں کے مفادات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔امریکہ اور فرانس کے صدور نے اپنی ملاقات کے دوران موجودہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں نئے معاملات کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایٹمی معاہدہ صرف ایران کے مفادات کو پورا کرتا ہے لہذا اس میں ایسی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جن سے امریکی مفادات کو پورا کیا جا سکتا ہو۔
ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ناممکن۔ روس
Apr 27, 2018 | 14:46