تحریک انصاف کے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چیف منسٹر ہاؤس منتقل ہو گئے ہیں۔ ان کی فیملی میں ان کی اہلیہ اور تین بچیاں شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ عثمان بزدار سیکیورٹی مسائل کے باعث فوری طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ ان کا کوئی وزیراعلیٰ اور گورنر نہ وزیراعلیٰ ہاؤس اور نہ گورنر ہاؤس میں رہے گا۔ اب دیکھنا ہو گا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کچھ عرصے یہاں رہتے ہیں یا سیکیورٹی کے باعث ان کا مستقل قیام یہیں رہے گا اور وہ امور یہاں سے ہی چلائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنی فیلمی کے ہمراہ چیف منسٹر ہاؤس میں شفٹ ہوگئے ہیں
Aug 27, 2018 | 08:11