پتوکی:سیلفی مہنگی پڑ گئی ، نوجوان دریا میں ڈوب گیا

Jul 27, 2019 | 13:01

پتوکی میں سیلفی لینے کے دوران 24 سالہ نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔ریسکیو  ادارے کے مطابق 24 سالہ عدیل لاہور صدر کینٹ کا رہائشی ہے جو فیملی کے ساتھ چھٹی منانے آیا تھا۔امدادی ٹیم نے نوجوان کی لاش تلاش کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا۔اس سے قبل 15 جولائی کو وادی سوات کے سیاحتی مقام بحرین کی سیر کرنے آئے کراچی تعلق رکھنے والے شخص اور ان کی بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق 17 سالہ اریش کا سیلفی لیتے ہوئے پاں لڑکھڑایا اور وہ دریا میں جا گری جس کو بچانے کے لیے والد نجیب شجاع نے دریا میں چھلانگ لگادی۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے باپ بیٹی کی تلاش شروع کر دی، نجیب شجاع کی لاش گریگلن اسٹاپ کے قریب دریا سے مقامی نوجوانوں نے ڈھونڈ نکالی جبکہ بعد ازاں لڑکی کی لاش بھی مل گئی۔

مزیدخبریں