آئندہ ڈیڑھ سے دو ماہ میں مہنگائی کو کم نہ کیا گیا تو عوام ہم سے جواب مانگیں گے ، مولانا فضل الرحمان کے پاس جانے والوں کی کھنچائی ہوئی:شیخ رشید

Jul 27, 2019 | 19:54

شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس جانے والوں کی کھنچائی ہوئی، صادق سنجرانی کی ہی جیت ہوگی، ہارنے کا سوال نہیں، اپوزیشن کی جلسیوں سے عمران خان جانے والا نہیں، ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کی تاریخ بدل جائے گی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ابھی دورہ امریکہ کی تھکان نہیں اتر ی او روہاں سے فنانشل او رملٹری سپورٹ کا فیصلہ ہو گیا ہے ،25جولائی کو 10جماعتوں نے اکٹھے ہو کر جلسیاں کی ہیں ،میں بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان ان جلسیوں سے نہیں جارہا ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ان خیالات کااظہار ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہمارے لئے اصل چیلنج معیشت اور مہنگائی ہے اور مجھے خوف ہے کہ اگر آئندہ ڈیڑھ سے دو ماہ میں مہنگائی کو کم نہ کیا گیا تو عوام ہم سے جواب مانگیں گے ، پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ مریم نواز پورس کی ہتھنی ہیں اور نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی تباہی کی ذمہ دار صرف اور صرف مریم نواز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور آرمی چیف کی جتنی سپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو حاصل ہے ماضی میں اس کا تصور نہیں تھا ، ایم ایل ون کے معاملے پر سوموار کے روز میٹنگ ہونے جارہی ہے ، امریکن کمپنی ” جی “ یکم اگست کو لوکو موٹیو کے سپیئر پارٹس بھجوارہی ہے ، لاہور اور کراچی میں دو نئی واشنگ لائنز بنانے جارہے ہیں ۔

مزیدخبریں