بانی پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں ریمانڈ کالعدم قرار دیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری

Jul 27, 2024 | 16:44

بانی پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں ریمانڈ کالعدم قرار دیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا کہ  جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی، جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، اگرکیس نہیں بنتا توجج مقدمہ ڈسچارج کرسکتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 5 صفحات پر مشتمل ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گی، جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، جسمانی ریمانڈ کیدوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اگر مقدمہ نہیں بنتا توجج مقدمہ ڈسچارج کرسکتا ہے، آئین ہر شہری کو حقوق فراہم کرتا ہے، پراسکیوٹر جنرل عدالت کو قانونی طور پر مطمئن نہیں کرسکے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ 24 جولائی لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات سے متعلق پراسیکیوٹر جنرل سے تفصیلی رپورٹ کرلی تھی۔

مزیدخبریں