امریکی ایئرلائن کی ایک پرواز کو ٹیک آف کے دوران اچانک آگ لگنے کے باعث رن وے پر ہی روک دیا گیا۔ طیارے میں موجود 173 مسافر اور 6 عملے کے ارکان کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے فوری طور پر طیارے سے باہر نکالا گیا۔ ایوی ایشن حکام کا کہناہے کہ واقعہ طیارے کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ جیسے ہی طیارہ پرواز کے لیے تیز رفتاری سے دوڑ رہا تھا، ایک زور دار دھماکے جیسی آواز آئی اور دھواں اٹھنے لگا، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ٹیک آف کا عمل روک دیا۔ ایئرپورٹ پر موجود ایمرجنسی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ صرف ایک مسافر کو معمولی زخم آئے، باقی تمام افراد محفوظ رہے۔ اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مسافر نے بتایا کہ اچانک آگ اور دھویں کے باعث طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ ایئرلائن انتظامیہ نے اس ناخوشگوار واقعے پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل پرواز کے ذریعے تمام مسافروں کو ان کی منزل پر روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ طیارہ سروس سے ہٹا کر مکمل معائنے کے لیے ورکشاپ منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی
Jul 27, 2025 | 15:14