پی آئی اےکااربعین زائرین کیلئےخصوصی پروازوں کا اعلان

Jul 27, 2025 | 19:33

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) نے اربعین کے موقع پر عراق جانے والے زائرین کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہناہےکہ یہ اقدام زائرین کی سہولت اور بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ پی آئی اے کی چار خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست کے درمیان کراچی سے نجف کے لیے روانہ ہوں گی۔ زائرین کی واپسی کے لیے بھی پی آئی اے نے 18 سے 21 اگست تک نجف سے کراچی کے لیے پروازیں شیڈول کر دی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ان تمام پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے اور زائرین اپنی سیٹیں فوری طور پر بک کروا سکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اگر مارکیٹ کی طلب میں اضافہ ہوا تو مزید پروازیں بھی شیڈول کی جائیں گی تاکہ زائرین کو مکمل سہولت فراہم کی جا سکے۔

مزیدخبریں