عید الفطر کے دوسرے روز ملک بھر سے سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا ہے جس کے باعث مری میں غیر معمولی حد تک رش میں اضافہ ہو گیا ہے ملکہ کوہسار کا موسم بھی سیاحوں پر مہربان ہو گیا ہے جس کے باعث یہاں میلے کا سماں ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری کے ساتھ گلیات میں بھی موجود ہے۔ سیاح تفریحی مقامات پر خوب ہلہ گلہ اور موج مستی میں مصروف ہیں۔ سیاح فیملیز مری میں اپنی سیر کو یاد گار بنانے کے لئے ہر طرف سیلفیاں بناتی اور ان یاد گار لمحات کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ کچھ سیاح ہوٹلز مالکان کیجانب سے زائد کرائے وصول کئے جانے کی شکایات کررہے ہیں۔
عید کے دوسرے روز بھی ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
Jun 27, 2017 | 12:25