احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق ایک سو پچیس افراد کوسپرد خاک کردیا گیا۔

Jun 27, 2017 | 13:00

بہاولپور کے مختلف محکمہ جات کے تین سو ملازمین ایمر جنسی قبروں کی کھدائی کے لیے بہاولپور سے احمد پورشرقیہ آئے۔ احمد پور کی بستی نذیر باد میں میتوں کی تدفین کے لیے قبریں تیار کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر راؤ تسلیم اختر کے مطابق تمام ڈیڈ با ڈیز کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سیمپل مکمل کر لیے گئے ہیں۔ چھیاسی خاندانوں کے ڈی این اے سیمپل بھی لیے گئے۔ ایک سو پچیس افراد کو نماز جنازہ ادا کئے جانے کے بعد سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ سانحے میں جاں بحق افراد ہونیوالے کے ورثا زاروقطار روتے نظر آئے۔ بہاول وکٹوریہ اسپتال سے دیگر تیئس میتیں لواحقین کے حوالے کردیں گئیں۔

مزیدخبریں