زندگی کو بھرپور اندازسے گزارنے اور لطف اندوز ہونے کیلئے سیر وتفریح کی اہمیت اپنی جگہ ۔ پریشانی اور تناؤ سے بھری زندگی میں عید اور دیگر تہوار ہمیں ایسے مواقع فراہم کرتے ہیں جن کا فائدہ اٹھا کرذہنی تناؤ سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ عید پر بچے تفریحی مقامات کے ساتھ چڑیا گھر کی سیر کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث چڑیا گھروں میں میلے کا سماں ہے۔ خاص طور پر بچے طرح طرح کے جانور اور پرندے دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیے رہے ہیں۔ شہری چڑیا گھر میں خوب ہلہ گلہ کررہے ہیں۔ کچھ لوگ تو گھروں سے کھانا بنا کر ساتھ لائے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا حادثے سے نمٹنے کیلئے چڑیا گھروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
چڑیا گھربچوں کی من پسند جگہ ہے یہی وجہ ہے کہ تفریحی مقامات کے مقابلے میں بچے چڑیا گھر کی سیر کو ترجیح دیتے ہیں۔
Jun 27, 2017 | 14:56