پاکستان مخالف رویہ،امریکا کادوغلا پن کھل کرسامنےآگیا

May 27, 2016 | 13:45

پاکستان مخالف رویہ امریکا کا دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا بھارتی محبت میں سرشار امریکا بھارت کی زبان بولنے لگا۔۔۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا کہ ممبئی حملے بڑا سانحہ تھا، ہم اس پر انصاف چاہتے ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی حکومت پر زور دیتا رہا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کیلئے بھارتی حکام کے ساتھ تعاون کرے۔۔۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ طالبان کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رہتی ہے، پاکستانی حکومت کو اپنی سرزمین پر موجود طالبان سمیت تمام گروپس کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے
ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملا منصور کے خلاف کارروائی افغانستان، امریکی اور افغان فورسز کے خلاف کارروائی کے ارادے کی بنیاد پر کی گئی،ملا منصور کوئی مثبت کردار ادا نہیں کر رہے تھے جو افغانستان کو مذاکرات یا امن کی طرف لے جاتا۔ ڈرون حملے نہیں رکیں گے دہشت گرد جہاں بھی ہونگے نشانہ بنائیں گے۔

مزیدخبریں