اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے خلیجی ریاست اومان کا غیر متوقع دورہ کیا ہے۔ ان کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو دورہ کرنے کے بعد واپس اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ اس بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ بینجمن نیتن یاہو کو عرب ریاست عمان کے دورے کی دعوت ریاستی سربراہ سلطان قابوس نے دی تھی۔ اس دورے کے بعد جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماﺅں نے مشرق وسطیٰ امن عمل میں پیش رفت کے امکانات پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی۔ دونوں ملکوں کے رہنماﺅں کی ایک ملاقات24 برس قبل 1996ءمیں بھی ہو چکی ہے۔ اسرائیل اورعمان سفارتی تعلقات نہیں رکھتے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا غیرمتوقع دورہ عمان
Oct 27, 2018 | 11:22