سائنسدانوں دانوں نے خبردار کیا ہے کہ کرہ ارض شدید بارشوں اور سیلابوں کے دور میں داخل ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کے درجہ حرارت میں اضافے سے گلیشیئر پگھل رہے ہیں، جس کی وجہ سے زمین پر پانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی زیادہ سے زیادہ ہو رہی ہیں۔چین کی ووھان یونیورسٹی کے پروفیسر جیابویین کاکہنا ہے کہ ہم نے زمین پر بارشوں اور سیلاب میں اضافے کی وجہ معلوم کر لی ہے۔ زمین اور اس کے باشندے موسلا دھار بارش اور سیلاب کے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔ مستقبل قریب میں بارشوں اور سیلابوں میں اضافہ ہوگا۔ اس لیے زمین پر رہنے والوں کو بارشوں اور سیلاب سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی انتظامات کر لینے چاہئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج درجہ حرارت میں اضافے کی صورت میں ہمارے سامنے آ رہے ہیں۔ موسمی تغیرات میں سردیوں اور گرمیوں کے موسموں میں سردی اور گرمی کا بدل جانا بھی شامل ہے۔ موسم گرما میں سردی اور سردیوں میں گرمی پڑسکتی ہے یا طویل عرصے کی خشک سالی بھی ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کرہ ارض پر موسمیاتی تبدیلیوں کے مظاہر بار بار دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک درجے سینٹی گریڈ میں اضافے سے ہلاکتوں میں 5 فی صد اضافہ ہوسکتا ہے۔ غاروں میں درجہ حرارت بڑھنے سے آسٹریلیا میں ہزاروں چمگادڑیں نکل آئیں اور کیلیفورنیا کے ساحل ہر بڑی تعداد میں مچھلیوں کو مردہ پایا گیا۔
شدید بارشوں اور سیلاب کا دور شروع ہوچکا۔ سائنسدان
Oct 27, 2018 | 14:45