تفصیلات کے مطابق قتل کیس کی پیشی کے بعد خاتون اپنے داماد اور بیٹے کے ساتھ تحصیل کورٹس ملکوال میں پیشی کے بعد واپس جا رہی تھی کہ ملزما ن نے فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ داماد اوربیٹا زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نہر کنارے گھات لگائے بیٹھے تھے ۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد نے نہر میں چھلانگ لگا کر جان بچائی ۔جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرارہوگئے ۔ زخمی ہونے والوں کیخلاف ایک نوجوان کو زیادتی کے بعد قتل کا الزام تھا ۔
منڈی بہاؤالدین : مخالفین کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
Oct 27, 2020 | 16:51