مودی سرکار نے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو جواز بناکر اپنے ناقدین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

Sep 27, 2023 | 13:30

ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو جواز بناکر اپنے ناقدین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے بھارت کو عالمی منی لانڈرنگ روکنے اور دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے سفارشات پیش کی تھی۔تاہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مودی حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی سفارشات کو سول سوسائٹی گروپ اور ناقدین پر دبا ؤکیلئے استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے گزشتہ 10 سال میں 20ہزار سے زائدغیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ کیے اور صرف سال 2022 میں 6 ہزار سے زائد ادارے بند کر دئیے جن میں سے زیادہ تر وہ ادارے اور تنظیمیں شامل ہیں جو بی جے پی حکومت کی ناقد تھیں۔

مزیدخبریں