سشما سوراج نے پر بھارتی لوک سبھا کے رکن پرتاب سنگھ باجوہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا.

Dec 28, 2017 | 16:40

بھارتی رکن لوک سبھا پرتاب سنگھ باجوہ نے سشما سوراج سے سوشل میڈیا پر سخت سوال کیا، جس پر سشماسوراج نے انہیں سوشل میڈیا پر بلاک کردیا، پرتاب سنگھ نے سوشل میڈیا پر سشماسوراج سے عراق میں لاپتہ 39 بھارتی شہریوں کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا، جس پر جواب دینے کی بجائے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے انہیں ٹویٹر پر بلاک کر دیا، پرتاب سنگھ نےاستفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزارت خارجہ کو چلائے جانے کا یہی طریقہ ہے؟اس کےساتھ ساتھ بھارتی رکن لوک سبھا نے سشما سوراج کی جانب سے ٹویٹر پر بلاک کئے جانے کا سکرین شاٹ بھی سوشل میڈیا پر ڈال دیا، یاد رہے کہ پرتاب سنگھ باجوہ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے گورداسپور سے لوک سبھا کے رکن ہیں

مزیدخبریں