سنگدل باپ نے اپنی 2 ننھی بچیوں کو ریت میں دفن کر دیا۔ 8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 10 سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شکرگڑھ کے گاو¿ں دین پور کے ڈرائیور امجد نے اپنی اکلوتی بیٹیوں 8 سالہ مریم اور 10 سالہ زینب کو تیار کر کے موٹرسائیکل پر بٹھا کر سیر کرنے کے بہانے گھر سے باہر لے گیا۔رات تک واپس گھر نہ آنے پر بچیوں کی ماں نے اپنے خاوند امجد کو فون کیا انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنی دونوں بچیوں کو نالہ بہی کے قریب زندہ دفن کر دیا ہے۔ فون سننے کے بعد سے بچیوں کی ماں سکتہ میں ہے اور کسی سے بات کرنے کے قابل نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے بچیوں کو ریت سے نکالا تو 8 سالہ مریم دم توڑ چکی تھی جبکہ دوسری بچی کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے ملزم کے کچھ عرصہ پہلے سر پر چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے اس کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے ڈرائیور امجد بظاہر کام کاج نارمل انداز میں کرتا لیکن کہا جاتا تھا کہ اس کا ذہنی حالت درست نہیں ہے۔ دوسری جانب واقعہ کے بعد سے متاثرہ بچیوں کی ماں صدمے سے نڈھال ہے اور اسے غشی کے دورے پڑ رہے ہیں ۔
شکرگڑھ:سنگدل باپ نے 2 بچیوں کو زندہ ریت مےں دفن کردیا ،ایک جاں بحق،دوسری کی حالت نازک
Jan 28, 2017 | 12:58