برطانوی ماہر صحت نے خبردار کیا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے سے صحت پر گہرے منفی اثرارت مرتب ہوسکتے ہیں۔برطانوی ماہر صحت مارک ریڈیک کا کہنا ہے کہ اگرچہ موسم گرما میں لوگ گرمی کی وجہ سے پنکھے کے سامنے نیند کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں تاہم پنکھا کمرے یا اپنے محل وقوع کے قریب کا گردو غبار اڑاتا ہے۔ اس کےعلاوہ پنکھےکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آجاتی ہے جو صحت کے لیے کافی خطرناک ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر ریڈریک کا کہنا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے یا زیادہ دیر بیٹھنے سے مزاج میں حساسیت، بلغم پیدا ہونے، پٹھوں میں انفیکشن اور ناک کی نالیوں کے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاہ پنکھے کی ہوا انسانی جِلد اور آنجھوں میں خشکی کا موجب بن سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سوتے ہوئے صحت کے لیے مثالی درجہ حرارت 16 سے 18 درجے سینٹی گریڈ ہے۔ زیادہ درجہ حرارت میں نیند میں خلل پید ہوسکتا ہے۔برطانوی ماہر صحت کا کہنا ہے کہ جو افراد پنکھے کے سامنے سونے کو ترجیح دیتے ہیں وہ سوتے وقت پانی میں جمی برف اور نمک ملا پانی اپنے پاس رکھیں۔ اس کے علاوہ زیادہ بہتر ہے کہ وہ روئی کا بستر استعمال کریں اور خود کو کھلے کپڑے سے ڈھانپیں۔ پانی زیادہ پئیں اور کیفین یا شراب سے پرہیز کریں۔
پنکھے کے سامنے سونا صحت کے لیے خطرناک ہے۔ طبی ماہرین
Jul 28, 2018 | 14:31