ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام اور مکمل خاتمےکے لیے ایک جامع قومی پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

Jul 28, 2025 | 15:37

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام اور مکمل خاتمےکے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ایک جامع قومی پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس پروگرام کا ہدف ہے کہ 2030 تک 165 ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جائے، اور تمام مثبت کیسز کا مفت علاج فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تشخیص، علاج اور آگاہی مہمات جاری ہیں تاکہ ہر شہری کو بروقت طبی سہولیات میسر آئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے، اور یہ مرض ایک عالمی صحت عامہ کا چیلنج بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور عوام کی صحت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں