وزیر خارجہ اسحق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ,  غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت

Jul 28, 2025 | 15:41

پاک ترک وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اور انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیل کے جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور بھوک، جبری نقل مکانی، اور بے گناہ جانوں کے ضیاع سمیت بڑھتے ہوئے انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی، فوری جنگ بندی، اور ایک منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے لیے عالمی سطح پر متحد کوششوں کی فوری ضرورت پر زور دیا۔فلسطینی عوام اور ان کے جائز موقف کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے، دونوں رہنماں نے اقوام متحدہ میں آج ہونے والی دو ریاستی حل پر عملدرآمد سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے ٹھوس اور بامعنی نتائج کی امید ظاہر کی.

مزیدخبریں