لاہور کی ضلع کچہری میں فائرنگ سے قتل کا ملزم اسلم عرف اچھا ہلاک ہو گیا ملزم کو عدالت میں پیشی کے بعد لے جایا جا رہا تھا کہ رضا نامی شخص نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ،قتل ہونے والے ملزم نے کچھ عرصہ قبل ایک شادی کی تقریب میں (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے بھانجے عمران شفیق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا ہوا تھا پیر کے روز ملزم کو ضلع کچہری میں پیش کیا گیا اس موقع پر ملزم رضا نے فائرنگ کر کے اسلم عرف اچھا کو قتل کر دیا لاش کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ملزم رضا کو بھی پولیس نے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے واقعہ کے بعد سیشن ججز، ڈی آئی جی لاہور پولیس ڈاکٹر معید مسعود اور ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کی جگہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور کی ضلع کچہری میں فائرنگ سے قتل کا ملزم ہلاک
May 28, 2018 | 13:39