سشما سوراج اجلاس کے دوران ہی اٹھ کرچلی گئیں، ایک ملک کا رویہ سارک کی روح کو ناکام کررہا ہے اور وہ بھارت ہے, وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

Sep 28, 2018 | 22:03

اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'بھارتی وزیرخارجہ سے میری بات نہیں ہوئی، سشما سوراج اجلاس کے دوران ہی اٹھ کرچلی گئیں، انہوں نے اجلاس میں علاقائی تعاون کی بات کی،، وزیر خارجہ نے کہا کہ 'میراسوال یہ ہے کہ علاقائی تعاون ممکن کیسے ہوگا، جب خطے والے مل بیٹھنے کو تیار ہیں اور آپ اس بیٹھک میں رکاوٹ ہیں، مجھے سمجھائیے کہ اس خطے کی اورعلاقائی تعاون کی پیش رفت کیسے ممکن ہوگی؟
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں فورم سے کچھ حاصل کرنا ہے تو آگے بڑھنا ہوگا، آگے بڑھنے کےلیے اگلی میٹنگ طے کرنی ہوگی، سارک کے راستے، ترقی اور خطے کی خوشحالی میں صرف ایک رکاوٹ ہے، ایک ملک کا رویہ سارک کی روح کو ناکام کررہا ہے اور وہ بھارت ہے

مزیدخبریں