کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں بڑے اسٹیشن 'مدرآف آل رگز' کو آلات کی سپلائی کے لیے جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ 'کراچی کے ساحل سے 230 کلومیٹر دور واقع بڑے اسٹیشن 'مدرآف آل رگز' کو آلات پہنچانے کے لیے جہاز کے پی ٹی پہنچ چکے ہیں'۔ علی زیدی نے مزید لکھا کہ 'تیل کی تلاش کے لیے ایگزون موبل اور ای این آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں'۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ 'عالمی پیمانے پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے دعاگو ہیں، انشاء اللہ بڑی خبر ملے گی'۔
کراچی کےقریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش، سپلائی جہاز پہنچ گئے
Dec 29, 2018 | 11:23