زرعی ملک ہونے کے باوجود 6 ماہ میں 3 سو ارب کی کھانے پینے کی اشیاء برآمد

Jan 29, 2017 | 10:11

لاہور+کراچی  زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کی زرعی برآمدات میں مسلسل کمی ، اور درآمد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، 6 ماہ میں بیرون ملک سے تین سو ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیا منگوائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان سے مجموعی طور پر 174 ارب روپے مالیت کی کھانے پینے کی اشیا برآمد کی گئیں ، جو پہلے سے 11 فیصد کم ہیں ، زرعی شعبے کی سب سے زیادہ برآمد ہونے والی اشیا چاول کی بیرون ملک فروخت میں 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری طرف اس دوران 299 ارب 70 کروڑ روپے کے خوراک درآمد کی گئی جو گزشتہ سال سے تقریبا 10 فیصد زیادہ ہے ، پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک 94 ارب 41 کروڑ روپے مالیت کا خوردنی تیل ، 38 ارب 85 کروڑ روپے کی دالیں وغیرہ ، اور 27 ارب روپے کی چائے کی پتی درآمد کی گئی ، اس دوران دودھ، کریم اور دودھ سے بنی اشیاء کی درآمد کا حجم 12 ارب 37 کروڑ روپے ، ڈرائی فروٹس کا 9 ارب روپے اور مصالحہ جات کی درآمد کا حجم 7 ارب 79 کروڑ روپے رہا۔

مزیدخبریں