: تاجروں نے بجلی بلز میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی بلز میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، یکم جولائی شام 4 بجے تاجربرادری ضلعی وتحصیل سطح پراحتجاج کرے گی۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی کےبلزمیں کیاگیااضافہ واپس لے، تاجربرادری کسی صورت بجلی کےبلز میں اضافہ قبول نہیں کرے گی۔ اجمل بلوچ نے خبردار کیا کہ حکومت نےبجلی بلزمیں اضافہ واپس نہ لیاتویکم جولائی کو نیا اعلان کریں گے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ عوام میں اب بجلی کےبل جمع کرانےکی سکت نہیں رہی، حکو مت بجلی بلزمیں ظلم واپس لےکہیں عوام انکاری نہ ہوجائے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی اس احتجاج میں شامل ہوجائے۔ سینٹرل ٹریڈرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نائب صدر طارق جدون اور راولپنڈی کنٹونمنٹ کے صدر شیخ حفیظ نے دعویٰ کیا کہ واپڈا نے تیز ترین میٹر لگائے ہیں جو نیپرا کی رپورٹ کے مطابق 30 فیصد تیز ہیں۔
تاجروں کا بجلی بلز میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
Jun 29, 2024 | 17:02