میدانی سندھ اورجنوبی پنجاب کے بعض حصوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے،روہڑی اور شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت تنتالیس ڈگری تک جاپہنچاجبکہ لاڑکانہ،جیکب آباد،تربت، سکھر، مٹھی، چھور،میرپورخاص کا پارہ بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا,گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ آگلےچوبیس گھنٹےمیں بھی بیشترحصوں میں موسم خشک جبکہ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم ژوب، مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک, سندھ,جنوبی پنجاب میں موسم گرم فاٹا اورگلگت بلتستان کے چند ایک مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
Mar 29, 2017 | 19:46