سعودی وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کے لئے ٹرین اور پروازوں کے کرائے بڑھا دیئے۔ مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے داخلی معلمین کی رابطہ کونسل کے رکن اور ترجمان محمد القرشی نے بتایا کہ وزارت بلدیات و دیہی امور نے مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات کا ٹھیکہ سپین کی کمپنی کے ساتھ ختم کرکے چینی کمپنی کو دے دیا ہے جس کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ ریال ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ داخلی عازمین کے لئے مشاعر مقدسہ ٹرین سے استفادہ کا مکمل پیکیج 250 ریال سے بڑھا کر 400 ریال اور پرواز کا ٹکٹ 2200 ریال سے بڑھا کر 2465 ریال کردیاگیا ہے۔
سعودی عرب: داخلی عازمین کے لئے ٹرین اور پروازوں کے کرایوں میں اضافہ
May 29, 2018 | 11:17