بھارتی فوج کشمیری خواتین کے ساتھ مردوں کوبھی زیادتی کا نشانہ بنارہی ہے، لرزہ خیز انکشاف

Nov 29, 2019 | 12:42

لندن : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے لرزہ خیزمظالم سامنے آگئے، برطانوی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ وادی میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کوبھی زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں، سترفیصد آبادی مسلسل تشددسے ذہنی مریض بن چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے گھناؤنے اورانسانیت سوزمظالم سے برطانوی اخبارنے پردہ اٹھا دیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کے ساتھ مردوں کوبھی زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں، پوری آبادی ذہنی اورجسمانی زیادتیوں کا شکارہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کشمیری بھارتی فورسزکی زیادتیوں سےماؤں،بہنوں کوبچانےسےقاصرہیں، بھارتی فوجی گرفتارکشمیری نوجوانوں پربدترین تشدد اورزیادتی کرتے ہیں۔ برطانوی اخبار کا کہنا تھا مقبوضہ وادی کی سترفیصد آبادی مسلسل تشددسے ذہنی مریض بن چکی ہے اور سازش کے تحت کشمیریوں کومنشیات کا عادی بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں