فروغ نسیم نے وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھالیا

Nov 29, 2019 | 13:03

اسلام آباد : : سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس کی پیروی کے لیے مستعفی ہونے والے بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا، انھوں نے 26 نومبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں بیرسٹر فروغ نسیم کی حلف برداری تقریب ہوئی ، جس میں انھوں نے وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدر مملکت عارف علوی نے فروغ نسیم سے عہدے کا حلف لیا۔ گذشتہ روز حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا بطوروزیرقانون استعفیٰ ملک کےلیےرضاکارانہ طورپردیا، وفاقی کابینہ نے میرے فیصلے کی تعریف کی جس پر مشکور ہوں، پٹیشن ختم ہوگئی ہے،کوئی تلوارنہیں لٹکی ہوئی، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ مدت ملازمت پوری کریں گے۔

مزیدخبریں