( عرفان جمیل ڈوگر)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک کی ملاقات پنجاب ہاؤس، اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ملاقات میں اسمبلی کے تمام رولز آف پروسیجر کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اسمبلی کے حوالے سے تمام تکنیکی پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا اپوزیشن جان لے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں چلے گی۔ انشاء اللہ پنجاب اسمبلی میں ہر کام قانون و آئین کے تحت ہوگا۔ عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے اور خواب ہی رہے گا۔ عمران خان کی مقبولیت شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ عمران خان نے قوم کے اندر خود داری کا جذبہ بیدار کیا ہے۔ 13 جماعتوں کا نام نہاد اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے۔ نا اہلو ں پر مشتمل وفاقی حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ بہت جلد یہ اتحادی ایک دوسرے کے دست و گریبان ہوں گے۔ پہلے بھی عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی کپتان کا ساتھ دیں گے۔ عمران خان ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کرتے پی ڈی ایم نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی ہے۔پرویز خٹک
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک کی ملاقات
Nov 29, 2022 | 14:58