سپیکراسدقیصرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا توانھوں نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے بارہ اراکین اسمبلی سے حلف لیا،حلف اٹھانے والوں میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،خواجہ سعدرفیق بھی شامل تھے،نیب کی جانب سے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کوتاخیرسے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچانے پرمسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا،پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگومیں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نیب والے تومجھے لانا ہی نہیں چاہتے تھے،کبھی جہازدستیاب نہیں توکبھی کوئی بہانہ بنایا،میرے زوردینے پریہ لوگ مجھے لیکرآئے،بولے میڈیا والے بہترجانتے ہیں کہ کیا ہورہا ہے،اپوزیشن لیڈرپارلیمنٹ ہاؤس سے قومی اسمبلی میں موجود اپنے چیمبرمیں چلے گئے جہاں انھوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
نیب والے تو مجھے لانا ہی نہیں چاہتے تھے، کبھی کہا کہ جہاز دستیاب نہیں کبھی کوئی بہانہ بنایا: شہباز شریف
Oct 29, 2018 | 21:36