آٹھ ماہ کی بچی کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا، اغواء کار بچی کی ماں ہی نکلی، پولیس نے بیٹی کے اغواء کا ڈرامہ رچا کر شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ کو جوڈيشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمہ انیسہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم صادر کیا۔جج نے ریمارکس میں کہا کہ بچی فائزہ ماں کے ساتھ جیل میں رہے گی،بچی کوجیل میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، کوئی بھی ماں کو بچے سے الگ نہیں کرسکتا ۔عدالت نے بچی اور ماں کے ڈی این اے کا حکم بھی دیا،دوسری جانب ملزم عمران کو تین اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ خاتون نے الزامات لگائے تھے کہ اس کے ہاتھوں سے آٹھ ماہ کی بچی کو نامعلوم ملزم چھین کر فرار ہوگيا تھا، جبکہ پولیس تفتیش میں انکشاف ہواکہ ماں نے خود اپنی بیٹی ملزم کے حوالے کی تھی اور اس سے اپنے شوہر کو بھی لاعلم رکھا۔ جمعہ کے روز ملزم کی گرفتاری پر پولیس نے الجھے معمہ کی ساری گھتیاں سلجھا دیں۔ پولیس کے مطابق بچی کی ماں نے جرم چھپانے کی کوشش کی تھی، خاتون نے اپنی بچی کو 12 ستمبر کوملزم عمران کے حوالے کیا تھا۔
کراچی میں 8 ماہ کی بیٹی کے اغواء کا ڈرامہ رچا کر شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلانے والی خاتون گرفتار
Sep 29, 2018 | 20:34