امریکا نے پاکستان کو بھی امیگریشن بین لسٹ میں شامل کرنے کاعندیہ دے دیا

Jan 30, 2017 | 20:27


امریکی صدر کا مسلمان مخالف عزائم کھل کر سامنے آنے لگے، سات ممالک پر پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب سمیت مزید ممالک کو امیگریشن بین لسٹ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا، وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف رینس پری بس نے کہا ہے کہ یہ صرف مسلمانوں پر پابندی نہیں اس کا دائرہ کار مزید ممالک تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے، سات ممالک کے علاوہ سعودی عرب پاکستان، افغانستان اور مصر جیسے ممالک میں کہیں زیادہ امریکیوں کہ ہلاک کیا گیا، دوسرے ایگزیکیٹو حکمنامے کے تحت دوسرے ممالک کو بھی اس میں شامل کرنے کی ضرورت ہے, وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ سب امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے کیا گيا ہے اور اس میں تاخیر نہیں کی جا سکتی ہے، سکیورٹی حکام کو زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں تاکہ وہ پناہ گزينوں سے ان کے متعلق زیادہ سوالات و جوابات کر سکیں, جن ممالک کے پناہ گزینوں کی آمد پر پابندی عائد کی گئی ہے وہاں سے آنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا داخلے میں اجازت ہو گی، تاہم اس میں بھی سخت چھان بین کی جائے گی

مزیدخبریں