یہ مناظر ہیں کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک گھر کے, جہاں رقص وسرور کی محفل سجائی گئی, اس محفل میں مادر پدر آزاد خیال نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شریک تھیں جو چھلکتے جاموں کے ساتھ میوزک پر جھومتے رہے, مبینہ طور پر پولیس کی چھتری تلے سجنے والی اس محفل میں شراب اور منشیات کا بے دریغ استعمال ہوا, ایس ایس یو ترجمان مختیار عرف راجہ میمن کے دوستوں کی جانب سے سجائی گئی محفل میں وہ خود بھی شریک تھے, نشے میں دھت افراد کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر ایک گروپ نے ہوائی فائرنگ کر دی, فائرنگ کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا لیکن پولیس پھر بھی خاموش تماشائی بنی رہی, میڈیا پرواقعہ کی فوٹیج چلنے کے بعد آئی جی سندھ نے معاملے کا نوٹس لے لیا, ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے ایک بااثر افسر نے ایس ایس یو ترجمان مختیار عرف راجہ میمن کو بچانے کے لیے سرگرم ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ ملبہ باقی لوگوں پر ڈال کر راجہ میمن کو کلین چٹ دے دی جائے
کراچی میں ڈانس پارٹی کے دوران جھگڑے کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں
Jan 30, 2017 | 22:10