یورپ اور امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی آنے کا عمل جاری ہے جس کی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونا ہے ۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1323.19 ڈالر فی اونس رہے جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ کی جون کے لیے سپلائی 0.2 فیصد 2.70) ڈالر)کمی کے ساتھ 1327.30 ڈالر فی اونس طے پائے البتہ چاندی کے نرخ 0.25 فیصد بڑھ کر30 16. ڈالر فی اونس رہے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصدکمی کے ساتھ کے ساتھ 1322.65 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کی اپریل میں سپلائی کے سودے0.1 فیصدکمی کے ساتھ 1323.30 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی1627 ڈالر فی اونس رہی ۔پلاڈیم اور پلاٹینیم کے نرخ بھی کم رہے۔سنگا پور میں سپاٹ گولڈ کے نرخ بغیر کسی واضع تبدیلی کے 1325.16 ڈالر فی اونس اور امریکی سونے کی ڈیلیوری برائے اپریل 1324ڈالر فی اونس طے پائی۔
سونے کے بھاﺅ میں کمی جاری
Mar 30, 2018 | 12:37