دنیا کے10خوشحال صحت منداورمحفوظ ترین ممالک کی نئی لسٹ جاری کردی گئی

May 30, 2016 | 15:45

دنیا کے خوشحال ممالک کے مجموعی مطالعے میں ایک سو بیالیس ممالک کوشامل کیا گیاتھا،، فہرست مرتب کرتے ہوئے 89 عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں مواقع، طرزِ حکومت، تعلیم ، صحت، خوشحالی، شخصی آزادی، ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کو بھی شامل کیا گیاہے۔اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 130 ہے جو نیچے سے 15ویں نمبر پر ہے جب کہ بھارت کا نمبر 99 ہے۔ مجموعی طور پر اس مطالعے میں 142 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔دنیا کی سپر پاور امریکا ابتدائی 10 ممالک میں جگہ نہیں بنا سکا،،خوشحالی کی فہرست میں امریکا گیارہویں نمبر پر ہے۔ ٹاپ ٹین میں یورپ کے سات ممالک ،ناروے ،سوئٹزر لینڈ،ڈنمارک ،سویڈن ،ہالینڈ،فن لینڈ ،آئس لینڈ اور آئر لینڈ شامل ہیں ،،ٹاپ ٹین میں کینیڈا کا نمبر ساتواں ،،آسٹریلیا چھٹے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے

مزیدخبریں